گورننس - K-Electric

گورننس

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پروفائل


شان اے ۔ عشری

چیئرمین

جناب شان اے۔ عشری نومبر 2005میں نجکاری کے وقت سے کمپنی کے غیر انتظامی ڈائریکٹر ہیں۔
جناب عشری صاحب ایک اعلیٰ انتظامی افسر ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری ، کثیر الجہت ادارے کے انتظام ، مالیات، حسابات عامہ اور ترکیبی اور ادارہ جاتی منصوبہ بندی میں کامیابی کا30سال سے بھی زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔جناب عشری اس وقت امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں متعدد کمپنیوں کے بورڈز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جناب عشری انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس انگلینڈ اینڈ ویلز کے رکن ہیں۔
دیگر وابستگیاں۔
سرمایہ کاری مشیر، الجمعیہ ہولڈنگ کمپنی (سعودی عرب )

سیّد مونس علوی

چیف ایگزیکٹو آفیسر
ون 2018میں مونس علوی صاحب کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسراور بورڈ رکن مقرر کئے گئے ۔آپ مالیاتی صنعت میں بہتر کار گزاری، مالی منصوبہ بندی اور مالیاتی ترتیبِ نوکا 28سال سے زائدکا تجربہ رکھتے ہیں۔
مونس علوی صاحب نے 2008میں کے -الیکٹرک میں شمولیت اختیار کی اور اس کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔انہوں نے کے-الیکٹرک میں بطور کمپنی سیکریٹریاور سربراہِ خزانہ مثبت تبدیلی لانے میں اہم کر دار ادا کیا۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کے شریک رکن بھی ہیں۔

خالد رفیع

خود مختار ڈائریکٹر
جناب خالد رفیع کمپنی کے بورڈ میں ایکخود مختار ڈائریکٹر کی حیثیت سے فائز ہیں۔ ان کا انتخاب 8اکتوبر 2012کو منعقدہ کمپنی کے سالانہ اجلاس عام کے دوران کیا گیا ۔جناب خالد رفیع کمپنی کی بورڈ آڈٹ کمیٹی (بے اے سی ) کے چیئر مین بھی ہیں ۔کے -الیکٹرک میں خود مختار ڈائریکٹر کے طور پر منتخب ہونے سے قبل جناب خالد رفیع پر ائس واٹر ہاؤس کوپرز ایل ایل پی کی رکن کمپنی اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی ، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے رکن اعلیٰ کے طور پر 20سال تک فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹینٹس آف پاکستان اور مینجمینٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ جناب رفیع پیشے کے اعتبار سے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں اور اس وقت بھی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس، انگلینڈ اینڈ ویلز کے رکن ہیں۔

ادیب احمد

غیر انتظامی ڈائریکٹر

ادیب احمد کا کیریئر30برس سے زائد عرصے پر مشتمل ہے۔ اس دوران انہوں نے مختلف صنعتی شعبوں کے کامیاب اداروں اور نجی سرمایہ کار کمپنیوں کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے بین الاقوامی انویسٹمنٹ بینکوں میں بھی اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے اعلیٰ ترین C-suite عہدوں پر فائز رہتے ہوئے، ایسیٹ مینجمنٹ، پرائیویٹ ایکویٹی انویسٹمنٹ کے علاوہ،پاکستان سمیت ابھرتی ہوئی بین الاقوامی منڈیوں میں اہم اداروں کے درمیان انضمام اور اکتساب Mergers & Acquisitions (M&A) کے عمل میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ متعدد وسیع ترقیاتی فنڈز تخلیق کرنے کے علاوہ انہوں نے سرمایہ کاری کے متعدد تاریخی منصوبوں کی انتظامی قیادت بھی کی اور مختلف اشتراکی منصوبوں میں ماہرانہ مشاورت بھی فراہم کی۔ سعودی عرب میں، اسلامک کارپوریشن فار ڈیویلپمنٹ آف پرائیویٹ سیکٹر(ICD) کے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے سینئر مشیر (اور نامزد؛ ڈپٹی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر) ادیب احمد کا گذشتہ عہدہ تھا۔انہوں نے برطانیہ میں لندن اسکول آف اکنامکس سے M.Sc کی ڈگری لینے کے علاوہ؛ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی، سے ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری بھی حاصل کی۔

چوہدری خاقان سعد اللہ خان

غیر انتظامی ڈائریکٹر

خاقان سعد اللہ خان اکتوبر2015ء سے کمپنی کے غیر انتظامی ڈائریکٹر ہیں ۔ انہوں نے 2015ء میں ابراج گروپ میں بطور ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی۔ ابراج گروپ میں شمولیت سے قبل وہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن میں بطور انویسٹمنٹ آفیسرخدمات انجام دے رہے تھے ۔خاقان صاحب بورڈ آف انویسٹمنٹ ، حکومت پاکستان کے لئے بطور سرمایہ کاری مشیر اور ارنسٹ اینڈ ینگ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز گروپ ، شکاگو کے لئے بطور منیجر کام کر چکے ہیں ۔ جناب خاقان اس سے قبل ایگری ٹیک لمیٹڈ اور شکر گنج فوڈ پروڈکٹس لمیٹڈ کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ جناب خاقان نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی ،امریکا سے اکنامکس میں بی اے کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں اور سی ایف اے چارٹر ہولڈر بھی ہیں۔

دیگر وابستگیاں
ڈائریکٹر:
دی ابراج گروپ۔

ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن


غیر انتظامی ڈائریکٹر( حکومت پاکستان کے نامزد کر دہ نمائندے)

ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور آپ جون2018میں کے -الیکٹرک کے بورڈ میں بطور غیر انتظامی ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ۔ آپ ابھی فنانس ڈویژن میں بطور ایڈیشنل فنانس سیکریٹری فائزہیں او ر اس سے پہلے آپ فیڈرل بیوروآ ف ریوینیو (FBR)میں بطور ڈائریکٹر جنرل (IOCO)فرائض انجام دینے کے علاوہ پاکستان کسٹمز سروس میں کئی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ آپ ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک کے ایک پروجیکٹمیں بطورسیکریٹری ،فروغ تجارت و برآمدات اور صنعتکاری، ایف بی آر میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر احمد صاحب نے ایم بی بی ایس ، ایم اے (معاشیات) اورایم بی اے (فنانس)کی تعلیم حاصل کی ہے۔
دیگر وابستگی
۔ رکن۔ بورڈ آف ڈائریکٹر ،نیسپاک۔

جمیل اکبر


نان-ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

جمیل اکبر جنرل مینجمنٹ، اسٹریٹجی، رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ،پرائیویٹ ایکویٹی اور ٹرن ارائونڈز کا 20 سالہ کثیر القومی تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ حال ہی میں ایمار پاکستان کے کنٹری ہیڈ اور COOرہے ہیں۔اس سے قبل آپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ضمن میں ابراج گروپ میں، بشمول کے۔الیکٹرک میںایک آپریشنل اورنتیجہ خیز کردارکے ساتھ اپنی خدمات انجام دی ہیں۔آپ گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان میں بطور انٹرنل آڈیٹر جنرل کام کر چکے ہیں۔آپ نے اپنے کیرئیر کا آغازKPMG UK سے کیا۔ INSEAD سےMBAکیڈگری یافتہ، مسٹر اکبر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلز(ICAEW) سے چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں۔اس کے علاوہ امپیریل کالج(یو کے) سے بی انجینئرنگ(میکنیکل) کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔ دیگر ذمہ داری:ڈائریکٹر، الشہیر کارپوریشن

مبشّرحسین شیخ


غیر انتظامی ڈائریکٹر

جناب مبشّر حسین شیخ نومبر 2005میں کمپنی کی نجکاری کے وقت سے اس کے غیر انتظامی ڈائریکٹر ہیں۔
جناب مبشّر نے نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) ، کویت میں 2001ء میں شمولیت اختیار کی اور اب چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ پروکلیڈ گروپ لمیٹڈ ، یو اے ای کے بورڈ میں بھی ایکغیر انتظامی بورڈ رکن ہیں۔ جناب مبشّر نے ریاضی اور شماریات میں گریجویشن کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ یو کے (ایف سی سی اے ) سے سند یافتہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ بھی ہیں۔

دیگروابستگیاں۔
چیف فنانشل آفیسر ، نیشنل انڈسٹریز گروپ ، کویت ۔
بورڈرکن، پروکلیڈ گروپ لمیٹڈ ، یو اے ای۔

محمد عابد لاکھانی


غیر انتظامی ڈائریکٹر( پاکستان گورنمنٹ سے نامزد)

پیشہ کے اعتبار سے ایک کاروباری شخصیت، جو چالیس سالہ تجربہ کے حامل بھی ہیں – عابد لاکھانی اس وقت عابد لاکھانی گروپ کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔یہ گروپ گذشتہ چالیس برس سے کاروبار کے مختلف شعبوں سے وابستہ ہے، مثلاً: تعمیرات، تعلیمی ادارے، اور مالیاتی سہولیات۔ انہوں نے پلاٹینم کمرشیل بینک کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں (جس کا نام اب بینک اسلامی ہے)۔اپنی کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ بھی انہوں نے بہت سے اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ہے۔ایک پرجوش مخیر شخصیت کے حامل، عابد لاکھانی، علما یونیورسٹی کے بانی بھی ہیں۔ اس تعلیمی ادارہ نے اب تک بہت سے مستحق طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے 20 کروڑ روپے کے وظیفے بھی فراہم کئے ہیں۔ ریئل ایسٹیٹ اور تعمیرات کے کاروبار میں سرگرم رہتے ہوئے عابد لاکھانی نے اب تک 12,000 رہائشی اور تجارتی منصوبوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان میں پر آسائش رہائشی عمارتوں کے علاوہ متوسط طبقہ کے لئے رہائشی سہولیات اور شاپنگ کمپلیکس بھی شامل ہیں۔

دیگر وابستگیاں
ڈائریکٹر:
دی ابراج گروپ۔

روحیل محمد


غیر انتظامی ڈائریکٹر

روحیل محمد کی پیشہ ورانہ زندگی 30 برس پر محیط ہے، جس کے دوران انہوں نے وسیع انتظامی امور، مثلاً: بزنس ڈیویلپمنٹ، حکمت عملی (اسٹریٹجی)، مالیاتی منصوبہ بندی اور افرادی قوت کی تربیت جیسی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے متعدد اداروں میں اہم شعبوں کی سربراہی بھی کی، جن میں کیمیکلز، توانائی اور پولیمرز کی پیداوار شامل ہیں۔روحیل اس وقت حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں، جو پاکستان کا وسیع ترین انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں حبکو کے ترقیاتی پورٹ فولیو کے انتظامی امور، مثلاً کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے موجودہ منصوبے، اندرون ملک اور سمندری حدود میں واقع منصوبوں کی خریداری سے متعلق تجزیات اور منصوبوں کے مالیاتی انتظامات کے علاوہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے اقتصادی تجزیات،اور ادارہ کے عزائم کے مطابق ترقی کی سمت متعین کرنے کے لئے فنانشیل ری انجنیئرنگ شامل ہیں۔انہوں نے اینگرو کے متعدد ذیلی اداروں کے بورڈز پر بھی خدمات انجام دی ہیں، جن میں؛ اینگرو ووپیک اور اینگرو ایل این جی ٹرمینل کے چیئرمین کے عہدے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس، برٹش اوور سیز اسکول، کے پی انرجی بورڈPEDO کے بورڈز پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔روحیل اس وقت پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ(کموڈیٹی ایکسچینج) کے چیئرمین بھی ہیں۔ روحیل اپنے موجودہ عہدے کا آغاز کرنے سے قبل، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھے۔ انہوں نے چارٹرڈ فنانشیل اینالسٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔

سید اسد علی شاہ


نان-ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

مسٹر شاہ ایک چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں جو کہ گورنینس، آڈٹ کنسلٹنگ، فنانشل ایڈوائزری اور ٹیکس سروسز میں35 سال سے زیادہ تجربے کے حامل ہیں۔ فی الحال اپنے ذاتی ادارے اسد علی شاہ ایسوسی ایٹس، چارٹرڈ اکائونٹنٹس میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل، آپDeloitte Pakistan کے مینجنگ پارٹنر رہ چکے ہیں۔ یہ ادارہ Deloitte Touche Tohmatsu LLC کا ممبر ہے جو کہ دنیا کی چار بہترین عالمی پیشہ ورانہ خدمات کی فرموں میں سے ایک ہے۔اس کے علاوہ آپ وزیر اعظم کی سادگی اور حکومت کی تنظیم نوکے لئے قائم کردہ ٹاسک فورس اور سکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈکے ممبر بھی ہیں۔آپ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ کی سربراہی بھی کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے وزیر کی حیثیت سیمشیر برائے خزانہ بھی رہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے صدر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے ممبرہیں۔یہ گلوبل ادارہ عالمی سطح پر اکاؤنٹنگ کے پیشے کی نمائندگی کرتا ہے۔

وسیم مختار


غیر انتظامی ڈائریکٹر (حکومتِ پاکستان کے نامزد کردہ نمائندے)

جناب وسیم مختار حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کر تے ہیں او رآپ اپریل 2019سے کے -الیکٹرک بورڈ میں بطور غیر انتظامی ڈائریکٹر شامل ہیں۔
مختار صاحب اس وقت حکومتِ پاکستان کے پاور ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ صوبائی اور وفاقی سطح پر کام کا 25سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں جن میں کورننگ پالیسی پر عملدرآمد، سرکاری مالیاتی انتظام کاری، پروجیکٹ مینجمنٹ اور پبلک سروس ڈیلیوری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جناب مختار صاحب یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائیزر مارکیٹنگ لمیٹڈ میں مینیجنگ ڈائریکٹرکے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مصطفیٰ این۔ فاروقی


نان-ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

جناب وسیم مختار حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کر تے ہیں او رآپ اپریل 2019سے کے -الیکٹرک بورڈ میں بطور غیر انتظامی ڈائریکٹر شامل ہیں۔
مختار صاحب اس وقت حکومتِ پاکستان کے پاور ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ صوبائی اور وفاقی سطح پر کام کا 25سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں جن میں کورننگ پالیسی پر عملدرآمد، سرکاری مالیاتی انتظام کاری، پروجیکٹ مینجمنٹ اور پبلک سروس ڈیلیوری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جناب مختار صاحب یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائیزر مارکیٹنگ لمیٹڈ میں مینیجنگ ڈائریکٹرکے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کمپنی کے قانونی آڈیٹرز :

  • میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی ، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس

قانونی مشیر

  • عابد ایس زبیر ی اینڈ کو

ہماری گورننس سے متعلق معلومات ڈاؤن لوڈ کریں:

WordPress Lightbox